بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

تبلیغ‌کے‌لئے‌بھی‌کسی‌کو‌مالک‌بنائے‌بغیر‌زکوٰۃ‌ادا‌نہیں‌ہوگی

سوال:۔

زکوٰۃ کی رقم سے تبلیغ کے کاموں میں کسی قسم کی معاونت ہوسکتی ہے؟

جواب:۔

زکوٰۃ کی رقم میں تملیک شرط ہے،(۱) یعنی جو شخص زکوٰۃ کا مستحق ہو اسے اتنی رقم کا مالک بنادیا جائے، تملیک کے بغیر کارِخیر میں خرچ کردینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔

  1. (۱) وأما أھل الذمۃ فلا یجوز صرف الزکٰوۃ إلیھم بالْإتفاق ویجوز صرف صدقۃ التطوع إلیھم بالْإتفاق ۔۔۔ وأما الحربی المستأمن فلا یجوز دفع الزکٰوۃ والصدقۃ الواجبۃ إلیہ بالْإجماع ویجوز صرف التطوع إلیہ کذا فی السراج الوھاج۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔