بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

مسجد‌میں‌زکوٰۃ‌کا‌پیسہ‌لگانے‌سے‌زکوٰۃ‌ادا‌نہیں‌ہوتی

سوال:۔

ایک مسجد ہے جو کمیٹی کے ماتحت چل رہی ہے، تو اس کمیٹی کا مالِ زکوٰۃ قبضہ کرکے اس زکوٰۃ کے مال کو مسجد میں خرچ کرنا کیسا ہے؟

جواب:۔

زکوٰۃ کا روپیہ مسجد میں لگانے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔(۱)

  1. (۱) ولَا یجوز أن یبنی بالزکٰوۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات واصلاح الطرقات وکری الأنھار والحج والجھاد وکل ما لَا تملیک فیہ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔