(مصارفِزکوٰۃ)
دینیمدارسکوزکوٰۃدینابہترہے
سوال:۔
مدارسِ عربیہ میں زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
زکوٰۃ دینا جائز ہی نہیں بلکہ بہتر ہے،(۱) کیونکہ غرباء و مساکین کی اعانت کے ساتھ ہی ساتھ علومِ دینیہ کی سرپرستی بھی ہوتی ہے۔
- (۱) التصدق علی الفقیر العالم أفضل من التصدق علی الجاھل کذا فی الزاھدی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷)

