(مصارفِزکوٰۃ)
زکوٰۃاورکھالیںانتنظیموںکودیںجوصحیحمصرفمیںخرچکریں
سوال:۔
مختلف تنظیمیں زکوٰۃ اور قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہیں، جبکہ یہ ان کے ذریعے جو رقوم حاصل ہوتی ہیں اس کا حساب بھی پیش نہیں کرتیں، نہ ہی اخراجات کا، تو کیا اس صورت میں ان کو زکوٰۃ اور قربانی کی کھالیں دینے سے زکوٰۃ اور قربانی ادا ہوجاتی ہے؟
جواب:۔
زکوٰۃ اور چرمِ قربانی کی رقم کا کسی محتاج کو مالک بنانا ضروری ہے، اس کے بغیر زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی،(۱) اور قربانی کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے۔ پس جن اداروں اور تنظیموں کے بارے میں پورا اطمینان ہو کہ وہ زکوٰۃ کی رقم کو ٹھیک طریقے سے صحیح مصرف پر خرچ کرتے ہیں، ان کو زکوٰۃ دینی چاہئے اور جن کے بارے میں یہ اطمینان نہ ہو ان کو دی گئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی، ان لوگوں کو چاہئے کہ اپنی زکوٰۃ دوبارہ ادا کریں۔
- (۱) أما تفسیرھا فھی تملیک المال من فقیر مسلم غیر ھاشمی ولَا مولَاہ بشرط قطع المنفعۃ عن المملک من کلہ وجہ ﷲ تعالٰی ھٰذا فی الشرع کذا فی التبیین۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۰، کتاب الزکاۃ)۔

