(مصارفِزکوٰۃ)
غیرمسلموںکوزکوٰۃ
سوال:۔
کیا غیرمسلم (ہندو، سکھ، عیسائی، قادیانی، پارسی وغیرہ) کو زکوٰۃ دینا جائز ہے، جبکہ سینکڑوں مستحقین مسلمان موجود ہوں؟
سوال:۔
حکومت بینکوں میں جمع شدہ رقوم سے صرف مسلمانوں کے اکاؤنٹوں سے زکوٰۃ منہا کرتی ہے، جبکہ اس زکوٰۃ میں سے کچھ حصہ کالجز کے طلبہ کو بطور اعانت دیا جاتا ہے، ان طلبہ میں مسلمان طلبہ کے علاوہ قادیانی، ہندو سبھی شامل ہوتے ہیں، آپ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ آیا زکوٰۃ کا یہ مصرف اسلام کے عین مطابق ہے یا اس میں اختلاف ہے؟
جواب:۔
زکوٰۃ کا مصرف صرف مسلمان ہیں، کسی غیرمسلم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں،(۱) اگر حکومت زکوٰۃ کی رقم غیرمسلموں کو دیتی ہے اور صحیح مصرف پر خرچ نہیں کرتی تو اہلِ زکوٰۃ کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔
- (۱) حاشیہ گذشتہ: وأما أہل الذمۃ...الخ

