(مصارفِزکوٰۃ)
اگرڈاکٹرکیفیسزکوٰۃسےاداکردیجائےتوکیازکوٰۃاداہوجائےگی؟
سوال:۔
اگر کسی کا علاج کرادیا جائے اور ہسپتال کا بِل اور ڈاکٹر کی فیس ہسپتال میں جمع کرادی جائے، اور مریض کو ملکیت میں نہ دی جائے تو کیا زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی؟
جواب:۔
جی نہیں! مریض کو مالک بنادیا جائے تو زکوٰۃ ادا ہوگی، ورنہ نہیں، بشرطیکہ مریض مستحقِ زکوٰۃ ہو۔(۱)
- (۱) ولَا یجوز أن یبنی بالزکٰوۃ المسجد ۔۔۔ وکل ما لَا تملیک فیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، کتاب الزکاۃ)۔

