(مصارفِزکوٰۃ)
غیرمسلمکوزکوٰۃاورصدقۂفطردینادُرستنہیں
سوال:۔
عرصہ دراز سے عیدین کے قریب ترین دنوں میں قافلے کے قافلے غیرمسلم خانہ بدوشوں کے کراچی و دیگر شہروں کی طرف زکوٰۃ و فطرانہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں، ان خانہ بدوشوں میں اکثریت غیرمسلموں کی ہوتی ہے، کیا غیرمسلموں کو زکوٰۃ و فطرانہ دیا جاسکتا ہے؟ اور کیا یہ مسلمان فقراء کا حق نہیں ہے؟ اور اگر یہ مسلمان مسکین و فقراء کا حق ہے تو جو لوگ ان غیرمسلموں کو زکوٰۃ و فطرانہ دیتے ہیں، کیا ان کی زکوٰۃ و فطرانہ ادا ہوجاتا ہے؟
جواب:۔
زکوٰۃ و صدقۂ فطر صرف مسلمان فقراء کو دیا جاسکتا ہے،(۱) جن لوگوں نے غیرمسلموں کو دیا ہو، وہ دوبارہ ادا کریں۔
- (۱) گزشتہ حاشیہ: وأما أھل الذمۃ ...الخ

