(مصارفِزکوٰۃ)
غیرمسلمکوزکوٰۃدیناجائزنہیں
سوال:۔
کیا غیرمسلم یعنی عیسائی عورتیں جو گھروں میں کام کرتی ہیں، زکوٰۃ، خیرات یا صدقہ کی مستحق ہوسکتی ہیں؟ کیونکہ یہ لوگ بھی غریب ہی ہوتی ہیں، محنت سے اپنا گزارہ بمشکل کرتی ہیں۔
جواب:۔
غیرمسلم کو زکوٰۃ دینا دُرست نہیں، نفلی صدقہ دے سکتے ہیں۔(۱) مگر اُجرت میں نہ دیا جائے۔(۲)
- (۱) وأما أھل الذمۃ فلا یجوز صرف الزکٰوۃ إلیھم بالْإتفاق ویجوز صرف صدقۃ التطوع إلیھم بالْإتفاق ۔۔۔ وأما الحربی المستأمن فلا یجوز دفع الزکٰوۃ والصدقۃ الواجبۃ إلیہ بالْإجماع ویجوز صرف التطوع إلیہ کذا فی السراج الوھاج۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔
- (۲) حاشیہ گذشتہ: ولاتحسب أجرۃالعمّال...الخ

