(مصارفِزکوٰۃ)
جسگھرمیںٹیوی،ویسیآرہو،اُسکوزکوٰۃدیناجائزنہیں
سوال:۔
آج کل عام طور پر جن لوگوں کو زکوٰۃ دی جاتی ہے، ان کے گھروں میں ٹی وی، فریج، وی سی آر، وغیرہ اور بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، جبکہ صرف ٹی وی ہی چار سے پانچ ہزار تک کا ہوتا ہے، جو کہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر ہے، ایسی صورت میں ان لوگوں کو زکوٰۃ دینا صحیح ہے؟
جواب:۔
جن کے گھروں میں ٹی وی، وی سی آر ہو، ان کو زکوٰۃ دینا صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یجوز دفع الزکٰوۃ إلٰی من یملک نصابًا أی مال کان ۔۔۔ فاضلًا عن حاجتہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔

