بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

بھیک‌مانگنے‌والوں‌کو‌زکوٰۃ‌دینا

سوال:۔

رمضان المبارک میں کراچی میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑے پیمانے پر خانہ بدوش آتے ہیں، یہ لوگ کراچی کے علاقوں میں زکوٰۃ، خیرات مانگتے ہیں، شرعی نقطۂ نظر سے بتائیے کہ ان لوگوں کو زکوٰۃ، فطرہ وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

بہت سے بھیک مانگنے والے خود صاحبِ نصاب ہوتے ہیں، اس لئے جب تک یہ اطمینان نہ ہو کہ یہ واقعی محتاج ہے، اس کو زکوٰۃ اور صدقۂ فطر دینا صحیح نہیں۔(۱)

  1. (۱) ولَا یحل أن یسأل شیئًا من القوت من لہ قوت یومہ بالفعل أو بالقوۃ کالصحیح المکتسب ویأثم معطیہ إن علم بحالہ لِإعانتہ علی المحرّم۔ (الدر المختار ج:۲ ص: ۳۵۴، ۳۵۵، طبع ایچ ایم سعید)۔