(مصارفِزکوٰۃ)
جیلمیںزکوٰۃدینا
سوال:۔
جیل کے اندر نمازِ جمعہ اور زکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا جیل کے اندر مستحق قیدی کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:۔
جیل میں نماز تو باجماعت پڑھنی چاہئے، مگر جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز پڑھنی چاہئے۔(۱) جیل کے قیدیوں میں جو لوگ زکوٰۃ کے مستحق ہوں ان کو زکوٰۃ دینا دُرست ہے۔(۲)
- (۱) ومنھا الْإذن العام وھو أن تفتح أبواب الجامع فیؤذن للناس کافۃ حتّی ان جماعۃ لو اجتمعوا فی الجامع وأغلقوا أبواب المسجد علٰی أنفسھم وجمعوا لم یجز ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۸، کتاب الصلاۃ، الباب السادس عشر)۔
- (۲) ولَا تحسب أجرۃ العمّال ونفقۃ البقر وکری الأنھار وأجرۃ الحافظ وغیر ذٰلک ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷، کتاب الزکاۃ، الباب السادس فی زکاۃ الزرع والثمار)۔

