(مصارفِزکوٰۃ)
اِمامکوزکوٰۃدینا
سوال:۔
اِمامِ مسجد کے لئے زکوٰۃ جائز ہے؟
جواب:۔
اگر وہ محتاج اور فقیر ہے تو جائز ہے، ورنہ نہیں، محض اِمامِ مسجد ہونے کی وجہ سے تو کوئی زکوٰۃ کا مستحق نہیں ہوجاتا،(۱) اِمامت کی اُجرت کے طور پر زکوٰۃ دینا بھی صحیح نہیں۔(۲)
- (۱) منھا الفقیر وھو من لہ أدنی شیء وھو ما دون النصاب أو قدر نصاب غیر نام وھو مستغرق فی الحاجۃ فلا یخرجہ عن الفقر ملک نصب کثیرۃ غیر نامیۃ إذا کانت مستغرقۃ بالحاجۃ کذا فی فتح القدیر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷)۔
- (۲) ولَا تحسب أجرۃ العمّال ونفقۃ البقر وکری الأنھار وأجرۃ الحافظ وغیر ذٰلک ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷، کتاب الزکاۃ، الباب السادس فی زکاۃ الزرع والثمار)۔

