بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

کیا‌نصاب‌کی‌قیمت‌والی‌بھینس‌کا‌مالک‌زکوٰۃ‌لے‌سکتا‌ہے؟

سوال:۔

اگر ایک آدمی کے پاس ایک گھڑی ہے، یا ایک گائے ہے یا بھینس ہے جس کی قیمت نصاب کے برابر ہے، اس آدمی کے لئے زکوٰۃ کی رقم، فطرانہ کی رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

یہ چیزیں جو سوال میں ذکر کی ہیں، حوائجِ اصلیہ میں شامل ہیں، اس لئے یہ شخص زکوٰۃ لے سکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) وفارغ عن حاجتہ الأصلیۃ وھی ما یدفع الھلال من الْإنسان تحقیقًا کالنفقۃ ودور السکنٰی وآلَات الحرب والثیاب المحتاج إلیھا لدفع الحر أو البرد ۔۔۔ وکآلَات الحرفۃ وأثاث المنزل ودواب الرکوب ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۶۲)۔