(مصارفِزکوٰۃ)
صاحبِنصابکےلئےزکوٰۃکیمدسےکھانا
سوال:۔
میں مدرسہ میں قرآن مجید حفظ کر رہا ہوں، اور میری عمر تقریباً بیس سال ہوچکی ہے، اور ہمارے گھریلو حالات بھی بہت اچھے ہیں، اور گھر کی ساری آمدنی اور اخراجات مجھ سے تین بڑے بھائیوں کے ہاتھوں میں ہے، جبکہ میرا مدرسہ میں کھانا پینا اور رہنا سہنا ہوتا ہے، اور آپ کو معلوم ہوگا کہ دینی مدارس کا گزارہ اکثر زکوٰۃ، خیرات اور چرمِ قربانی سے ہوتا ہے، مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ مدرسہ کا یہ کھانا مجھ پر جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:۔
اگر والدین کی جائیداد سے آپ کو اتنا حصہ ملا ہے کہ آپ صاحبِ نصاب ہیں تو زکوٰۃ کی مد سے کھانا آپ کے لئے جائز ہی نہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یجوز دفع الزکٰوۃ إلٰی من یملک نصابًا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹)۔

