(مصارفِزکوٰۃ)
مقروضکوزکوٰۃدےکرقرضوصولکرنا
سوال:۔
ایک شخص پر ہمارے ۳۳۰۰ روپے قرض تھے، وہ شخص بہت غریب ہے، ہم نے اس شخص کو اتنی رقم بطور زکوٰۃ ادا کردی اور اس نے وہ رقم ہمیں قرضے میں واپس کردی، کیا اس طرح ہماری زکوٰۃ ادا ہوگئی؟
جواب:۔
آپ کی زکوٰۃ ادا ہوگئی، اور اس کا قرض ادا ہوگیا۔(۱)
- (۱) وحیلۃ الجواز ان یعطی مدیونہ الفقیر زکٰوتہ ثم یأخذھا عن دینہ۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۷۱)۔

