(مصارفِزکوٰۃ)
نہکمانےوالےکوزکوٰۃدینا
سوال:۔
میرے سسر کا اِنتقال ہوگیا ہے، اور میرے سالے اگرچہ جوان ہیں مگر کماتے نہیں، حالانکہ ان کے پاس زمین وغیرہ موجود ہے، لیکن نقدی کی صورت میں روپیہ نہیں ہے، کیا میں ان کو زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟
جواب:۔
اگر ان کے پاس اتنی مالیت نہیں کہ ان پر زکوٰۃ واجب ہوسکے، تو ان کو زکوٰۃ دینا جائز ہے، لیکن ان کو اپنی محنت سے کمانا چاہئے۔(۱)
- (۱) ویجوز دفعھا إلٰی من یملک أقل من النصاب وإن کان صحیحًا مکتسبًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹)۔

