بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

بھتیجے‌یا‌بیٹے‌کو‌زکوٰۃ‌دینا

سوال:۔

میرے پاس میری یتیم بھتیجی رہتی ہے، کیا میں زکوٰۃ کی رقم اس پر خرچ کرسکتی ہوں؟ دُوسرا سوال یہ کہ میں اپنے بیٹے کو بھی زکوٰۃ دے سکتی ہوں؟ وہ معمولی ملازم ہے۔

جواب:۔

بیٹا بیٹی، پوتا پوتی، اور نواسی نواسے کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں، بھتیجا بھتیجی کو دینا دُرست ہے۔