(مصارفِزکوٰۃ)
اگرپوتے،پوتیکوزکوٰۃنہیںدیجاسکتیتوبہوکوکیسےدیجاسکتیہے؟
سوال:۔
اگر پوتے پوتی کو زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی تو پھر بہو کو کیسے دی جاسکتی ہے؟ جبکہ بہو کو ضرورت ہی اپنی اولاد کے لئے ہوتی ہے۔
جواب:۔
بہو کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں، اور وہ مالک ہونے کے بعد جس کو چاہے دیدے۔(۱)
- (۱) یجوز دفع الزکٰوۃ إلٰی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الْإخوۃ والأخوات وغیرھم لِانقطاع منافع الأملاک۔ (بدائع ج:۲ ص:۵۰، کتاب الزکاۃ، فصل وأما الذی یرجع إلی المؤدی إلیہ)۔

