بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌مستحق‌رشتہ‌دار‌کی‌شادی‌کرانا

سوال:۔

کیا میں اپنی بھتیجی کی شادی پر زکوٰۃ کی رقم لگاسکتی ہوں؟

جواب:۔

اگر اس لڑکی کے پاس یا اس کے والدین کے پاس اتنا روپیہ نہیں ہے کہ اس کی شادی کرسکیں تو زکوٰۃ کے پیسے سے اس کی شادی جائز ہے، لیکن بہتر صورت یہ ہے کہ کسی سے قرض لے کر اس کی شادی کے مصارف برداشت کئے جائیں، بعد میں زکوٰۃ کی رقم سے اس کا قرض ادا کردیا جائے۔(۱)

  1. (۱) ولو قضی دین الفقیر بزکٰوۃ مالہ ان کان یأمرہ جاز وإن کان بغیر أمرہ لَا یجوز وسقط الدین ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۹۰)۔ وفی الفتاوی الظھیریۃ والدفع إلٰی من علیہ الدین أولٰی من الدفع إلی الفقیر۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۲۶۰)۔