(مصارفِزکوٰۃ)
غریبخاندانکومکانکیمرمتکےلئےزکوٰۃدینا
سوال:۔
اس خاندان نے ابھی اپنے مکان میں کھڑکی وغیرہ لگوانی ہے کیونکہ گرمی بہت ہے، مکان کی چھت پر فرش لگانا ہے، تاکہ پانی نیچے نہ آئے، کیا ہم ان کو اس تعمیر کے لئے زکوٰۃ کی رقم دے سکتے ہیں؟ ان کو کہہ دیں کہ یہ کام آپ کروالیں بل ہم ادا کردیں گے؟
جواب:۔
جی ہاں! کام کرالیں، پھر بل ادا کرنے کے لئے ان کو زکوٰۃ کی رقم دے دیں۔(۱)
- (۱) ویجوز دفعھا إلٰی من یملک أقل من النصاب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹)۔ والغارم من لزمہ دین ولَا یملک نصابًا فاضلًا عن دینہ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۲۰۵)۔ المراد بالغارم فی الآیۃ وھو فی اللغۃ من علیہ دین ولَا یجد قضاء کما ذکرہ القتبی وإنما لم یقیدہ المصنف لأن الفقر شرط فی الأصناف کلھا ۔۔۔ وفی الفتاوی الظھیریۃ والدفع إلٰی من علیہ الدین أولٰی من الدفع إلی الفقیر۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۲۶۰، کتاب الزکاۃ، باب المصرف)۔

