(مصارفِزکوٰۃ)
عثمانیکوزکوٰۃدینا
سوال:۔
میرے شوہر عثمانی ہیں اور صاحبِ نصاب نہیں ہیں، کیا میرے والدین یا بھائی بہن میرے شوہر کے علم میں لائے بغیر انہیں زکوٰۃ کی رقم بطورِ قرض یا عطیہ دے سکتے ہیں؟
جواب:۔
اگر شوہر زکوٰۃ کے مستحق ہیں تو آپ کے والدین ان کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں، واللہ اعلم!(۱)
- (۱) المصارف إلخ منھا الفقیر وھو من لہ أدنی شیء وھو ما دون النصاب أو قدر نصاب غیر نام وھو مستغرق فی الحاجۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷)، ویجوز دفعھا لزوجۃ أبیہ وابنہ وزوج ابنتہ تاترخانیۃ۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۳۴۶)۔

