(مصارفِزکوٰۃ)
مستحقکاتعینکسطرحہوگا؟
سوال:۔
فی زمانہ کسی کے متعلق فیصلہ کرلینا کہ یہ شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے، بڑا مشکل اور ناممکن ہے۔ معلوم کرنا کہ کیسا آپ زکوٰۃ کے مستحق ہیں؟ نامناسب معلوم ہوتا ہے۔ برائے کرم ارشاد فرمائیے کہ اس بات کا تعین کس طرح کیا جائے کہ فلاں شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے یا نہیں؟
جواب:۔
کون شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے کون نہیں؟ اس کا فیصلہ تو زکوٰۃ دینے والا ہی کرسکتا ہے۔ اگر کسی کے گھر میں ٹی وی ہے، یا ایسا اور لغویات کا سامان ہے تو وہ زکوٰۃ کا مستحق نہیں ہے۔ جو شخص کہ ضروریاتِ اصلیہ سے زائد رقم بقدرِ نصاب رکھتا ہو وہ مستحقِ زکوٰۃ نہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یجوز دفع الزکٰوۃ إلٰی من یملک نصابًا أی مال کان دنانیر أو دراھم أو سوائم أو عروضًا للتجارۃ أو لغیر التجارۃ فاضلًا عن حاجتہ فی جمیع السنۃ ھٰکذا فی الزاھدی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹، کتاب الزکاۃ، الباب السابع)۔

