(مصارفِزکوٰۃ)
پگڑیپرلئےہوئےگھرمیںرہنےوالےکوزکوٰۃدینا
سوال:۔
میری بہن کا بیٹا دونوں آنکھوں سے معذور ہوچکا ہے، آنکھوں کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ ہونے سے ممکن ہے بینائی واپس آجائے۔ گھر کا زیور وغیرہ بظاہر فروخت ہوچکے ہیں، کیا اس کے علاج دوائی پر زکوٰۃ کی رقم خرچ ہوسکتی ہے؟ اپنا گھر ہے جس میں رہتا ہے، اور جس کی پگڑی تین لاکھ روپے مالک جائیداد کو واپس کرکے مل سکتی ہے، اور اس وقت کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔
جواب:۔
اگر وہ مستحق ہو تو ہوسکتی ہے۔(۱)
- (۱) (منھا الفقیر) وھو من لہ أدنی شیء وھو ما دون النصاب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷)۔

