(مصارفِزکوٰۃ)
معمولیآمدنیوالےرشتہدارکوزکوٰۃدیناجائزہے
سوال:۔
میری ایک قریبی عزیزہ ہیں، ان کے شوہر ایک معمولی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، آمدنی اتنی نہیں کہ گھر کے اخراجات بہ احسن چل سکیں، رہائشی مکان بھی کرایہ کا ہے، جواب طلب امر یہ ہے کہ ان حالات میں، میں زکوٰۃ و صدقات کی رقم انہیں دے سکتا ہوں؟
جواب:۔
اگر وہ زکوٰۃ کے مستحق ہیں، تو زکوٰۃ کی مد سے ان کی مدد ضرور کرنی چاہئے۔(۱)
- (۱) ویجوز دفعھا إلٰی من یملک أقل من النصاب وإن کان صحیحًا مکتسبًا کذا فی الزاھدی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔

