بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

(مصارفِ‌زکوٰۃ)

غریب‌سیّد‌بہنوئی‌کو‌زکوٰۃ‌دینا

سوال:۔

میری شادی ایک سیّد گھرانے کی خاتون سے ہوئی ہے، ایک بہن کی شادی بھی سیّد مرد سے ہوئی ہے، بہنوئی کی مالی حالت خراب ہے، کیا میں اپنی زکوٰۃ کی رقم سے اپنی بہن یا اس کی اولاد کی مدد کرسکتا ہوں؟

جواب:۔

بہن کو دے سکتے ہیں، کیونکہ وہ سیّد نہیں۔(۱) اور ان کی اولاد کو نہیں دے سکتے کیونکہ وہ سیّد ہیں۔(۲)

  1. (۱) الأفضل فی الزکٰوۃ ۔۔۔ الصرف إلی الْإخوۃ والأٰخوات۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۹۰، کتاب الزکاۃ)۔
  2. (۲) ولَا یدفع إلٰی بنی ھاشم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۹، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف)۔