(مصارفِزکوٰۃ)
علوی(اعوان)کوزکوٰۃدینا
سوال:۔
’’بہشتی زیور‘‘ میں ہے کہ بنو عبدالمطلب، بنو ہاشم کو زکوٰۃ لینا جائز نہیں، سوال یہ ہے کہ علوی جو عام طور پر اعوان کہلاتے ہیں، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:۔
بنو ہاشم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں، اور اعوان بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد ہیں، اس لئے وہ بھی ہاشمی ہیں۔(۱)
- (۱) وبنو ھاشم الذی تحرم علیھم الصدقات آل عباس وآل علی وآل جعفر وآل عقیل وولد الحارث بن عبدالمطلب کذا ذکرہ الکرخی۔ (بدائع ج:۲ ص:۴۹، کتاب الزکاۃ، فصل وأما الذی یرجع إلی المؤدی إلیہ)۔

