بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

شوہر‌کے‌فوت‌ہونے‌پر‌زکوٰۃ‌کس‌طرح‌ادا‌کریں؟

سوال:۔

ہماری ایک عزیزہ ہیں، ان کے شوہر فوت ہوگئے ہیں، اور ان پر بارہ ہزار کا قرضہ ہے، جبکہ ان کے پاس تھوڑا بہت سونا ہے، آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ان کو زکوٰۃ دینی چاہئے؟ اگر دینی ہے تو کتنی؟

جواب:۔

شوہر کا چھوڑا ہوا ترکہ صرف اس کی اہلیہ کا نہیں، بلکہ سب سے پہلے اس کے شوہر کا قرضہ ادا کیا جائے، پھر اسے شرعی حصوں پر تقسیم کیا جائے،(۱) اور پھر ان وارثوں میں سے جو بالغ ہوں ان کا حصہ نصاب کو پہنچتا ہو تو اس پر زکوٰۃ ہوگی۔(۲)

  1. (۱) یبدأ عن ترکۃ المیت الخالیۃ عن تعلق حق الغیر ۔۔۔ بتجھیزہ ۔۔۔ تم تقدم دیونہ التی لھا مطالب من جھۃ العباد ویقدم دین الصحۃ ۔۔۔ ثم یقسم الباقی بعد ذٰلک بین ورثتہ ای الذین یثبت ارثھم بالکتاب أو السنۃ ۔۔۔إلخ۔ (درمختار، کتاب الفرائض ج:۶ ص:۷۵۹ تا ۷۶۲)۔
  2. (۲) وشرط وجوبھا العقل والبلوغ والْإسلام والحریۃ ۔۔۔ وملک نصاب حولی فارغ عن الدین وحوائجہ الأصلیۃ ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۲۱۷،۲۱۸، کتاب الزکاۃ)۔