زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
غریبوالدہنصاببھرسونےکیزکوٰۃزیوربیچکردے
سوال:۔
والدہ صاحبہ کے پاس قابلِ زکوٰۃ زیور ہے، ان کی اپنی کوئی آمدنی نہیں، بلکہ اولاد پر گزر اوقات ہے، اس صورت میں زکوٰۃ ان کے زیور پر واجب ہے یا نہیں؟
جواب:۔
زکوٰۃ واجب ہے، بشرطیکہ یہ زیور نصاب کی مالیت کو پہنچتا ہو، زیور بیچ کر زکوٰۃ دی جائے۔(۱)
- (۱) تجب فی کل مائتی درھم خمسۃ دراھم وفی کل عشرین مثقال ذھب نصف مثقال مضروبًا کان أو لم یکن ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۸، کتاب الزکاۃ، الباب الثالث)۔ لأن الواجب الأصلی عندھما ھو ربع عشر العین وإنّما لہ ولَایۃ النقل إلی القیمۃ یوم الأداء۔ (بدائع الصنائع ج:۲ ص:۲۲، کتاب الزکاۃ)۔

