بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌مسجد‌کا‌جنریٹر‌خریدنا‌جائز‌نہیں

سوال:۔

ایک آدمی اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مسجد کا جنریٹر خرید سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

زکوٰۃ کی رقم سے مسجد کا جنریٹر نہیں خریدا جاسکتا،(۱) البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ کوئی غریب آدمی قرض لے کر جنریٹر خرید کر مسجد کو دے دے اور زکوٰۃ کی رقم اس کو قرضہ ادا کرنے کے لئے دے دی جائے۔

  1. (۱) ولَا یجوز أن یبنی بالزکٰوۃ المسجد ۔۔۔ وکل ما لَا تملیک فیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، کتاب الزکاۃ، الباب السابع فی المصارف، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔