بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

ملازم‌کو‌ایڈوانس‌دی‌ہوئی‌رقم‌کی‌زکوٰۃ‌کی‌نیت‌دُرست‌نہیں

سوال:۔

میں نے اپنے ملازم کو کچھ رقم بطور ایڈوانس واپسی کی شرط پر دی، لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ رقم ادا نہیں کرسکے گا، اگر میں زکوٰۃ کی نیت کرلوں تو کیا ادا ہوجائے گی؟

جواب:۔

زکوٰۃ کی نیت دیتے وقت کرنی ضروری ہے، بعد میں کی ہوئی نیت کافی نہیں، اس لئے آپ رقم کو زکوٰۃ کی مد میں منہا نہیں کرسکتے۔(۱) ہاں! یہ کرسکتے ہیں کہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کو اتنی رقم دے کر پھر خواہ اسی وقت اپنا قرض وصول کریں۔(۲)

  1. (۱)المصارف ۔۔۔إلخ۔ (منھا الفقیر) وھو من لہ أدنٰی شیء وھو ما دون النصاب أو قدر النصاب غیر نام وھو مستغرق فی الحاجۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷، الباب السابع فی المصارف)۔
  2. (۲) وحیلۃ الجواز أن یعطی مدیونہ الفقیر زکٰوتہ ثم یأخذھا عن دینہ اھـ۔ (درمختار علی الشامیۃ ج:۲ ص:۳۷۱)۔