زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
مقروضسونےکیزکوٰۃکسطرحاداکرے؟
سوال:۔
میرے پاس زیور ۹ تولے ہے، اس کی زکوٰۃ کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں، زکوٰۃ کتنے تولے پر لاگو ہوتی ہے اور کتنے تولے کے بعد زکوٰۃ دینی پڑتی ہے؟ فرض کرو کہ ۵تولے پر زکوٰۃ ہے تو مجھے بقایا ۴تولے کی زکوٰۃ دینی پڑے گی یا ٹوٹل ۹تولے کی دینی ہوگی؟ میں سرکاری ادارے میں ملازم ہوں اور میں نے کافی قرضہ بھی دینا ہے، اس صورت میں زکوٰۃ کا طریقہ کیا ہے؟ جبکہ میری تنخواہ بھی زیادہ نہیں ہے، مشکل سے گزارہ ہوتا ہے۔
جواب:۔
آپ کے ذمہ جو قرض ہے اس کو منہا کرنے کے بعد اگر آپ کے پاس ساڑھے سات تولے سونا باقی رہ جاتا ہے تو آپ پر اس باقی ماندہ کی زکوٰۃ واجب ہے۔(۱)
- (۱) ومن کان علیہ دین یحیط بمالہ فلا زکٰوۃ ۔۔۔ وإن کان مالہ أکثر من دینہ زکی الفاضل إذا بلغ نصابًا بالفراغۃ عن الحاجۃ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۸۶، کتاب الزکاۃ)۔

