زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
کسیغریببچیکیشادیکےلئےزکوٰۃکیرقمسےدوتولےیااسسےکمسوناخریدکردینا
سوال:۔
کیا زکوٰۃ کی رقم سے کسی نہایت غریب رشتہ دار بچی کے لئے دو تولے یا اس سے کم سونا خرید کر شادی کے لئے دیا جاسکتا ہے؟ اور زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب:۔
اگر وہ بچی صاحبِ نصاب نہیں (یعنی پہلے سے اس کے پاس زیور یا نقدی کی شکل میں اتنا سرمایہ نہیں جس پر زکوٰۃ فرض ہو) تو بچی کو زکوٰۃ کی رقم سے زیور بنادینا صحیح ہے۔(۱)
- (۱) ﵟ إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ ﵞ التوبة ٦٠۔ المصارف ۔۔۔إلخ منھا الفقیر وھو من لہ أدنی شیء وھو ما دون النصاب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۷، الباب السابع فی المصارف)۔

