بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌غرباء‌کے‌لئے‌صنعت‌لگانا

سوال:۔

کیا زکوٰۃ کی رقم سے مل اور صنعتی کارخانے لگائے جاسکتے ہیں؟ تاکہ غرباء و نادار مستحقینِ زکوٰۃ کو بہترین اور مستقل طور پر مدد کی جاسکے۔

جواب:۔

زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے فقیر کو مالک بنانا شرط ہے۔(۱) صنعتی کارخانے لگانے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔(۲) ہاں! اگر کارخانہ لگاکر ایک فقیر کو یا چند فقراء کو آپ اس کا مالک بنادیتے ہیں، جتنی مالیت کا وہ کارخانہ ہے اتنی مالیت کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔

  1. (۱)وأما شرائط أدائھا فنیۃ مقارنۃ للأداء أو لعزل ما وجب ھٰکذا فی الکنز۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۰)۔ وفی الدر المختار ج:۲ ص:۲۷۰: وشرط صحۃ أدائھا نیۃ مقارنۃ لہ أی للأداء ولو ۔۔۔ حکمًا ۔۔۔ أو مقارنۃ بعزل ما وجب کلہ أو بعضہ ولَا یخرج عن العھدۃ بالعزل بل بالأداء للفقیر۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۷۰، کتاب الزکاۃ)۔
  2. (۲) ولَا یجوز أن یبنی بالزکٰوۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات وإصلاح الطرقات وکری الأنھار والحج والجھاد وکل مالَا تملیک فیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، الباب السابع فی المصارف)۔