بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

نہ‌فروخت‌ہونے‌والی‌چیز‌زکوٰۃ‌میں‌دینا

سوال:۔

ایک دُکان دار سے ایک چیز نہیں بکتی، وہ چیز زکوٰۃ میں دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اور قبول ہوگی بھی یا نہیں؟

جواب:۔

ردّی چیز زکوٰۃ میں دینا اِخلاص کے خلاف ہے، تاہم اس چیز کی جتنی مالیت بازار میں ہو، اس کے دینے سے اتنی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔(۱)

  1. (۱) المال الذی تجب فیہ الزکٰوۃ إن أدی زکٰوتہ من خلاف جنسہ أدی قدر قیمۃ الواجب إجماعًا۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۰، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ، الفصل الثانی فی العروض، کتاب الزکاۃ)۔