زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
استعمالشدہچیززکوٰۃکےطورپردینا
سوال:۔
ایک شخص ایک چیز چھ ماہ استعمال کرتا ہے، چھ ماہ استعمال کے بعد وہی چیز اپنے دِل میں زکوٰۃ کی نیت کرکے آدھی قیمت پر بغیر بتائے مستحقِ زکوٰۃ کو دے دیتا ہے، تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب:۔
اگر بازار میں فروخت کی جائے اور اتنی قیمت مل جائے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔(۱)
- (۱) المال الذی تجب فیہ الزکٰوۃ إن أدی زکٰوتہ من خلاف جنسہ أدی قدر قیمۃ الواجب إجماعًا۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۰، الباب الثالث فی زکاۃ الذھب والفضۃ، الفصل الثانی فی العروض، کتاب الزکاۃ)۔

