زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
مجوّزہپیشگیزکوٰۃکیرقمسےقرضدینا
سوال:۔
میں ہر مہینے زکوٰۃ کے روپے نکالتی ہوں، اور رمضان شریف میں دے دیتی ہوں، اگر کوئی عام دنوں میں مجھ سے یہ روپے قرض مانگے تو کیا میں دے سکتی ہوں؟
جواب:۔
جب تک وہ رقم آپ کے پاس ہے، آپ کی ملکیت ہے، آپ اس کا جو چاہیں کرسکتی ہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یخرج المزکی عن العھدۃ بالعزل بل بالأداء للفقراء۔ (درمختار ج:۲ ص:۲۷۰، کتاب الزکاۃ، وفی البحر ج:۲ ص:۳۶۸ طبع رشیدیہ)۔

