بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

مختلف‌اوقات‌میں‌زکوٰۃ‌کی‌مد‌میں‌اَدا‌شدہ‌رقم‌کو‌منہا‌کرکے‌باقی‌زکوٰۃ‌ادا‌کریں

سوال:۔

میں نے مختلف اوقات میں تھوڑی تھوڑی رقم زکوٰۃ کی نیت سے دی، مثلاً: کبھی دو سو روپے، کبھی چار سو رپے اور کبھی سو روپے، ماہِ رمضان میں حساب کی رُو سے میرے ذمے دو ہزار پانچ سو روپے کی زکوٰۃ تھی۔ میں نے پہلے سے ادا کردہ رقم کاٹ کر باقی بچنے والی رقم زکوٰۃ کے طور پر اَدا کردی، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ طریقۂ کار صحیح ہے؟

جواب:۔

جتنی زکوٰۃ وقتاً فوقتاً ادا کرچکی ہیں، اس کو منہا کرکے جتنی باقی ہے اتنی زکوٰۃ ادا کردیں۔(۱)

  1. (۱) وأما شرط أدائھا فنیۃ مقارنۃ للأداء أو لعزل ما وجب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۰، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل)۔