بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

زکوٰۃ‌کب‌ادا‌کی‌جائے؟

سوال:۔

زکوٰۃ دِین کا اہم رُکن اور فرض ہے، اس کی ادائیگی کا کیا طریقہ ہے؟ اور یہ کتنی مدّت میں دے دینی چاہئے؟

جواب:۔

سال ختم ہونے کے بعد زکوٰۃ فرض ہوجاتی ہے، اس کو اَوّل فرصت میں ادا کرنا ضروری ہے۔ اور سال ختم ہونے سے پہلے اگر آدمی وقتاً فوقتاً دیتا رہے اور سال کے اِختتام پر حساب کرے تو بھی ٹھیک ہے۔(۱)

  1. (۱) وتجب علی الفور عند تمام الحول ۔۔۔ وأما شرط أدائھا فنیۃ مقارنۃ للأداء أو لعزل ما وجب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۰، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا وصفتھا)۔