بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

زکوٰۃ‌کی‌رقم‌سے‌حج‌کرانا

سوال:۔

زکوٰۃ کی رقم سے کسی ایسے شخص کو جو زکوٰۃ کا مستحق بھی ہے، حج کرانا جائز ہے؟ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ یہ افضل ہے کیونکہ اس طرح زکوٰۃ بھی ادا ہوجاتی ہے اور کسی کو حج کرانے کا ثواب بھی ملتا ہے۔

جواب:۔

اگر وہ مستحق ہے تو اس کو زکوٰۃ دینا جائز ہے، لیکن اتنی رقم یکمشت دے دینا کہ وہ صاحبِ نصاب بن جائے مکروہ ہے۔(۱)

  1. (۱) ویکرہ أن یدفع إلی الرجل مائتی درھم فصاعدًا وإن دفعہ جاز۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸، الباب السابع)۔