بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

مستحق‌کی‌اِجازت‌سے‌اس‌کی‌طرف‌سے‌حج‌کی‌رقم‌پر‌زکوٰۃ‌سے‌جمع‌کروادینا

سوال:۔

اگر کسی شخص کی طرف سے اس کی اجازت سے بینک میں حج فارم کے ساتھ اس کے نام سے رقم جمع کرادی جائے اور ہماری نیت زکوٰۃ دینے کی ہے، تو کیا یہ طریقہ مناسب ہے؟ کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہوگئی؟

جواب:۔

اگر وہ مستحق ہے اور آپ نے اس کے نام رقم جمع کراتے ہوئے اس کو مالک بنادیا ہے تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، ورنہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) أما تفسیرھا فھی تملیک المال من فقیر مسلم غیر ھاشمی ولَا مولَاہ بشرط قطع المنفعۃ عن المملک من کل وجہ ﷲ تعالٰی ھٰذا فی الشرح کذا فی التبیین۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۰، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا وصفتھا)۔