زکوٰۃاداکرنےکاطریقہ
یکمشتکسیایککوزکوٰۃبقدرِنصابدینا
سوال:۔
ایک مسئلہ آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ میں زکوٰۃ کسی ایک شخص کو دے دیتا ہوں، اور اس کی رقم تقریباً ہزاروں روپے ہوتی ہے، یہ میں اس وجہ سے کرتا ہوں کہ کسی مستحق کا کوئی کام پورا ہوجائے، کیا ایسی صورت میں یہ زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
جواب:۔
زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے، مگر کسی کو یک مشت اتنی زکوٰۃ دے دینا کہ وہ صاحبِ نصاب ہوجائے، مکروہ ہے۔(۱)
- (۱) وکرہ إعطاء فقیر نصابًا أو أکثر، إلّا إذا کان المدفوع إلیہ مدیونًا أو کان صاحب عیال ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار، باب المصرف ج:۲ ص:۳۵۳)، ویکرہ أن یدفع إلٰی رجل مائتی درھم فصاعدًا وإن دفعہ جاز۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۸۸)۔

