بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

زکوٰۃ‌ادا‌کرنے‌کے‌دِن‌کی‌قیمت‌کا‌اِعتبار‌ہوگا

سوال:۔

قانون کے مطابق حصص پر زکوٰۃ کے لئے مالیت کا تعین حصص کی اصل مالیت پر کی جاتی ہے، مثلاً کسی کمپنی کے حصص دس روپے کی مالیت کے ہیں اور کسی کے پاس سو حصص ہیں تو اس کی مالیت ایک ہزار روپے ہوگی، اسی طرح زکوٰۃ ایک ہزار روپے پر اَدا کی جائے گی، جبکہ مارکیٹ میں بھاؤ کا اُتار چڑھاؤ رہتا ہے، کبھی دس روپے کے حصص چالیس روپے کے، اور کبھی دس روپے سے بھی کم ہوجاتے ہیں، کیا پہلی صورت دُرست ہے یا دُوسری صورت کے مطابق مالیت کا تعین کرکے زکوٰۃ ادا کی جائے۔

جواب:۔

زکوٰۃ ادا کرنے کے دن حصص کی جو قیمت بازار میں ہو، اس کے مطابق زکوٰۃ دی جائے۔(۱)

  1. (۱) لأنّ الواجب الأصلی عندھما ھو ربع عشر العین وإنّما لہ ولَایۃ النقل إلی القیمۃ یوم الأداء فیعتبر قیمتھا یوم الأداء۔ (بدائع ج:۲ ص:۲۲، وکذا فی رد المحتار مع الدر المختار ج:۲ ص:۲۸۶، باب زکاۃ الغنم)۔