بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

لائبریری‌کی‌کتابوں‌پر‌زکوٰۃ‌نہیں

سوال:۔

کیا فرماتے ہیں علمائے احناف اس لائبریری کے بارے میں جو آدمی کے لئے دارالمطالعہ ہوتی ہے، اور غالباً اس میں بیس ہزار روپے کی کتب موجود ہوں، کیا اس میں سے زکوٰۃ دینی لازمی ہے؟ جواب سے مشرف کریں عین نوازش ہوگی۔

جواب:۔

مطالعے کی کتابوں پر زکوٰۃ نہیں۔(۱)

  1. (۱) (اما شروط الوجوب) منھا فراغ المال عن حاجۃ الأصلیۃ ۔۔۔ وکذا کتب العلم إن کان من أھلہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۲)۔ (وعلٰی ھٰذا کتب العلم لأھلھا) أی علٰی ما ذکرنا من عدم وجوب الزکٰوۃ حکم کتب العلم لأھلھا۔ (البنایۃ فی شرح الھدایۃ، کتاب الزکٰوۃ ج:۴ ص:۱۹، وکذا فی رد المحتار ج:۲ ص:۲۶۵، کتاب الزکاۃ)۔