زکوٰۃکانصاباورشرائط
قرضمیںلیاہوامکانکرائےپرچڑھادیںتوکیااسکیآمدنیپرزکوٰۃہوگی؟
سوال:۔
قرض لے کر مکان کرائے پر چڑھادیا، کرایہ کی جو رقم ماہانہ ملتی ہے، اس سے قرض کی قسط ادا کی جاتی ہے، دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا اس شخص پر کرایہ کی آمدنی کی زکوٰۃ واجب ہے؟ جبکہ کرایہ کی پوری آمدنی قرض کی ادائیگی میں صَرف ہوجاتی ہے۔
جواب:۔
اس شخص پر زکوٰۃ نہیں، البتہ اگر زکوٰۃ کی مالیت کا سامان اس کے پاس ہے تو اس پر زکوٰۃ ہوگی۔(۱)
- (۱) من شروط وجوبھا إلخ منھا الفراغ عن الدین ۔۔۔ کل دین لہ مطالب من جھۃ العباد یمنع وجوب الزکٰوۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۲، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا)۔

