بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

کیا‌مکان‌کے‌کرایہ‌پر‌زکوٰۃ‌ہے؟

سوال:۔

زید نے اپنا ذاتی مکان ایک ہزار ماہانہ کرایہ پر اُٹھادِیا، اور خود پانچ سو ماہوار کرایہ پر رہتا ہے، تو کیا پانچ سو ماہانہ کی بچت پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟

جواب:۔

اگر وہ صاحبِ نصاب ہو تو سال گزرنے پر اس بچت پر بھی زکوٰۃ ہوگی، بشرطیکہ سال بھر پڑی رہے، خرچ نہ ہو۔(۱)

  1. (۱) (وأما شروط وجوبھا) منھا کون المال نصابًا فلا تجب فی أقل منہ ۔۔۔ ومنھا حولَان الحول علی المال۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۵، ۱۷۲، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا وصفتھا)۔