زکوٰۃکانصاباورشرائط
رہائشیمکانکےلئےپلاٹپرزکوٰۃ
سوال:۔
میرے پاس زمین کا ایک پلاٹ ۱۵۰ گز کا ہے، جو کہ مجھے چند سال قبل والدین نے خرید کر دیا تھا، اس وقت پلاٹ مبلغ ۰۰۰،۳۵ روپے کا لیا تھا، مگر اب تک صرف قیمتِ فروخت چالیس ہزار سے زیادہ نہیں (جبکہ بیچنے کا ارادہ نہیں، بلکہ مکان کی تعمیر کا ارادہ ہے)، کیا اس پلاٹ پر زکوٰۃ واجب الاد ہے؟ کب سے اور کس حساب سے؟
جواب:۔
جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو، اس پر زکوٰۃ نہیں۔(۱)
- (۱) وما اشتراہ لھا أی للتجارۃ کان لھا لمقارنۃ النیۃ بعقد التجارۃ ۔۔۔إلخ۔ لأن الشرط فی التجارۃ مقارنتھا لعقدھا وھو کسب المال بالمال بعقد شراء ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۷۲، کتاب الزکاۃ)۔

