بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

کس‌پلاٹ‌پر‌زکوٰۃ‌واجب،‌کس‌پر‌نہیں؟

سوال:۔

اگر خالی پلاٹ پڑا ہے اور وہ زیرِ اِستعمال نہیں ہے، تو زکوٰۃ اس پر عائد ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر پلاٹ کے خریدنے کے وقت یہ نیت تھی کہ مناسب موقع پر اس کو فروخت کردیں گے تو اس کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہے،(۱) اور اگر ذاتی استعمال کی نیت سے خریدا تھا تو زکوٰۃ واجب نہیں۔(۲)

  1. (۱) وما اشتراہ لھا أی للتجارۃ کان لھا لمقارنۃ النیۃ بعقد التجارۃ ۔۔۔إلخ۔ لأن الشرط فی التجارۃ مقارنتھا لعقدھا وھو کسب المال بالمال بعقد شراء ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۷۲، کتاب الزکاۃ)۔
  2. (۲) ومنھا (أی من شرائط وجوب الزکٰوۃ) فراغ المال عن حاجۃ الأصلیۃ فلیس فی دور السکنٰی ۔۔۔ زکٰوۃ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۲، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل فی تفسیرھا وصفتھا)۔