زکوٰۃکانصاباورشرائط
مالکینکالیہوئیزکوٰۃپراگرسالگزرگیاتوکیااسپربھیزکوٰۃآئےگی؟
سوال:۔
کسی نے اپنے مال کی زکوٰۃ نکالی، لیکن اسے کسی مستحق کے حوالے نہیں کیا، اور ایک سال پڑی رہی، تو کیا اس رقم پر بھی زکوٰۃ نکالی جائے گی؟ یعنی زکوٰۃ پر زکوٰۃ نکالی جائے گی؟
جواب:۔
زکوٰۃ پر زکوٰۃ نہیں،(۱) اس رقم کو تو زکوٰۃ میں ادا کردے، اس کے بعد جو رقم باقی بچے اس کی زکوٰۃ ادا کردے۔
- (۱) وشرط صحۃ أدائھا ۔۔۔ أو مقارنۃ بعزل ما وجب کلہ أو بعضہ ولَا یخرج عن العھدۃ بالعزل بل بالأداء للفقراء۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۷۰، کتاب الزکاۃ)۔ ایضاً دیکھئے: کفایۃ المفتی ج:۴ ص:۲۵۸۔

