زکوٰۃکانصاباورشرائط
زکوٰۃنہاداکرنےپرسالکاشمار
سوال:۔
گزشتہ سال کی زکوٰۃ جو کہ فرض تھی کسی وجہ سے ادا نہ کی جاسکی، دُوسرا سال شروع ہوگیا تو نئے سال کا حساب کس طرح کیا جائے گا؟
جواب:۔
جس تاریخ کو پہلا سال ختم ہوا، اس دن جتنی مالیت تھی اس پر پہلے سال کی زکوٰۃ فرض ہوگی، اگلے دن سے دُوسرا سال شروع سمجھا جائے گا۔(۱)
- (۱) الزکٰوۃ واجبۃ ۔۔۔ إذا ملک نصابًا فارغًا عن دین ۔۔۔ ملکًا تامًّا وحال علیہ الحول۔ (اللباب فی شرح الکتاب ج:۱ ص:۱۳۶)، وأیضًا: فإن استفاد بعد حولَان الحول فإنہ لَا یضم ویستأنف لہ حول آخر بالْإتفاق ھٰکذا فی شرح الطحاوی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۵، کتاب الزکاۃ، الباب الأوّل)۔

