بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

زکوٰۃ‌کا‌نصاب‌اور‌شرائط

سال‌پورا‌ہونے‌سے‌پہلے‌زکوٰۃ‌ادا‌کرنا‌صحیح‌ہے

سوال:۔

جناب ہم زکوٰۃ شبِ برأت یا رمضان المبارک میں نکالتے ہیں، شرعی نقطۂ نظر سے معلوم کرنا ہے کہ مجبوری کے تحت زکوٰۃ قبل از وقت نکالی جاسکتی ہے؟

جواب:۔

جب آدمی نصاب کا مالک ہوجائے تو زکوٰۃ اس کے ذمہ واجب ہوجاتی ہے، اور سال گزرنے پر اس کا ادا کرنا لازم ہوجاتا ہے، اگر سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ ادا کردے یا آئندہ کے کئی سالوں کی اکٹھی زکوٰۃ ادا کردے تب بھی جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ولو عجل ذو نصاب زکٰوتہ لسنین أو لنصب صح لوجود السبب۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۲۹۳، کتاب الزکاۃ)۔ وفی الھندی: وکما یجوز التعجیل بعد ملک نصاب واحد عن نصاب واحد یجوز عن نصب کثیرۃ کذا فی فتاویٰ قاضی خان۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۷۶، کتاب الزکاۃ)۔